بلوچستانتازہ ترینپاکستان

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو قلات پہنچ گئے

جشن آزادی کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے

ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی وزیر داخلہ کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ
ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی وزیر داخلہ کو ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ

قلات)یو این اے(وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو قلات پہنچ گئے، جہاں ضلعی انتظامیہ اور پارٹی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔وزیر داخلہ بلوچستان اپنے دورہ قلات کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے جبکہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی جانب سے میر ضیا اللہ لانگو کو ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال اور جشن آزادی کی تقریبات کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور جشن آزادی کے موقع پر مثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button