
قلات)یو این اے(وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو قلات پہنچ گئے، جہاں ضلعی انتظامیہ اور پارٹی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔وزیر داخلہ بلوچستان اپنے دورہ قلات کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے جبکہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی جانب سے میر ضیا اللہ لانگو کو ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال اور جشن آزادی کی تقریبات کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور جشن آزادی کے موقع پر مثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔



