بلوچستانتازہ ترین

گڈانی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

گڈانی میں پانی کا بحران سنگین3 ماہ سے پانی کی فراہمی بند

شہری مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور، ڈپٹی کمشنر حب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
شہری مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور، ڈپٹی کمشنر حب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

گڈانی )یو این اے( گڈانی میں پانی کا بحران ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا، متعدد علاقوں میں گزشتہ تقریبا تین ماہ سے سرکاری پانی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔عوامی حلقوں کے مطابق ابتدا میں محکمہ پبلک ہیلتھ کے نمائندوں کی جانب سے پانی کی فراہمی میں تعطل کی وجہ مشین کی خرابی بتائی جاتی رہی، تاہم اب بعض علاقوں میں پانی کی سپلائی بحال ہونے کے باوجود گڈانی سٹی، روڈ لائن اور کیچو لائن کو پانی فراہم نہیں کیا جا رہا۔متعدد شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے متعلقہ ذمہ دار سے رابطہ کرکے کئی مرتبہ گڈانی روڈ لائن اور کیچو لائن میں پانی کی فراہمی بحال کرنے کی درخواست کی، تاہم تاحال مسئلے کے حل کے لیے کوئی مثر اقدام نہیں کیا گیا۔شہریوں کے مطابق پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پڑ رہے ہیں، جبکہ موجودہ مہنگائی میں گھریلو اخراجات پورے کرنا پہلے ہی مشکل ہو چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں پانی خریدنا غریب اور متوسط طبقے کے لیے ناقابل برداشت بوجھ بن گیا ہے۔گڈانی کے عوام نے ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد مندو سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کے بحران کا فوری نوٹس لے کر متعلقہ حکام کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے، پانی کی فراہمی کا نظام بہتر بنایا جائے اور مقررہ شیڈول کے مطابق گڈانی کے تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button