بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ میں آٹا غریب کی پہنچ سے باہر، 50 کلو تھیلا 7 ہزار سے تجاوز، انتظامیہ بے بس

مہنگائی کے ستائے شہری دوہری اذیت کا شکار، پرائس کنٹرول نظام ناکام

ایسٹ و ویسٹ کی تقسیم نے انتظامی مشکلات بھی بڑھا دیں
ایسٹ و ویسٹ کی تقسیم نے انتظامی مشکلات بھی بڑھا دیں

کوئٹہ یو این اے کوئٹہ میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی کمر توڑ دی ہے، 50 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگئی، جبکہ گرانفروشوں کو کھلی چھوٹ ملنے اور پرائس کنٹرول نظام غیر مثر ہونے پر شہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے، لیکن قیمتوں میں مسلسل اضافے نے اسے بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور کردیا ہے۔ پہلے ہی بجلی، گیس، پانی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ تباہ کر رکھا ہے، ایسے میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ غریب خاندانوں کے لیے ناقابل برداشت بوجھ بن گیا ہے۔شہریوں نے الزام عائد کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں پر مثر نگرانی نہ ہونے کے باعث دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں، جبکہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں محض رسمی دکھائی دیتی ہیں۔ شہریوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتیں ہی انتظامیہ کے قابو میں نہیں تو پرائس کنٹرول نظام کا عملی فائدہ عوام کو کب ملے گا؟دوسری جانب کوئٹہ کو انتظامی امور کے لیے ایسٹ اور ویسٹ میں تقسیم کیے جانے کے بعد شہریوں کو سرکاری امور کی انجام دہی میں بھی نئی مشکلات کا سامنا ہے۔ متعدد شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے علاقے کے انتظامی دائرہ اختیار کا تعین کرنے میں دشواری پیش آتی ہے اور بعض اوقات ایسٹ و ویسٹ کی حدود کا حوالہ دے کر ایک سرکاری دفتر سے دوسرے دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں۔شہریوں کے مطابق ماضی میں پولیس تھانوں اور علاقوں کی حدود کے معاملے پر عوام کو جس اذیت کا سامنا تھا، انتظامی تقسیم کے بعد اسی نوعیت کی شکایات ایک بار پھر سامنے آ رہی ہیں۔ واضح طریقہ کار اور مناسب رہنمائی نہ ہونے کے باعث معمولی نوعیت کے سرکاری کام بھی شہریوں کے لیے وقت اور اخراجات کا اضافی بوجھ بن رہے ہیں۔شہریوں نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے، گرانفروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، مارکیٹ میں قیمتوں کی مثر نگرانی یقینی بنائی جائے اور پرائس کنٹرول نظام کو محض کاغذی کارروائی کے بجائے عملی طور پر فعال کیا جائے۔انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ کوئٹہ ایسٹ اور ویسٹ کی انتظامی تقسیم کے حوالے سے واضح حدود، متعلقہ دفاتر اور عوامی رہنمائی کا مثر نظام متعارف کرایا جائے تاکہ شہری سرکاری دفاتر کے درمیان خوار ہونے کے بجائے ایک ہی جگہ سے اپنے مسائل حل کرا سکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button