
کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان نے پولیس ٹریننگ کالج پی ٹی سی کوئٹہ کے قائم مقام ڈی ایس پی راجہ غفور احمد کو معطل کردیا جاری حکم نامے کے مطابق راجہ غفور احمد)آئی پی/بی ایس-16( کو مبینہ سنگین بدعنوانی کے باعث فوری طور پر اور آئندہ احکامات تک معطل کیا گیا ہے۔حکم نامے میں معطل افسر کو فوری طور پر سنٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



