بلوچستانتازہ ترین

218 لیویز اہلکاروں کو بلوچستان کانسٹیبلری سی پیک ونگ میں رپورٹ کرنے کا حکم

گوادر کے 174 سمیت مختلف اضلاع کے اہلکاروں کو 5 روز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت

عدم تعمیل پر محکمانہ کارروائی ہوگی
عدم تعمیل پر محکمانہ کارروائی ہوگی

کوئٹہ: بلوچستان کانسٹیبلری کی جانب سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے 218 لیویز اہلکاروں کو سی پیک ونگ میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔بلوچستان کانسٹیبلری کے جاری بیان کے مطابق حکامِ بالا کی ہدایات کی روشنی میں متعلقہ لیویز اہلکاروں کو پانچ روز کے اندر بلوچستان کانسٹیبلری کے متعلقہ دفتر اور مقررہ یونٹ میں اپنی آمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جاری تفصیلات کے مطابق سی پیک ونگ میں رپورٹ کرنے والے 218 اہلکاروں میں ضلع گوادر کے 174، جھل مگسی کے 3، قلات کے 5، خضدار کے 12، مستونگ، پنجگور، پشین اور شیرانی کا ایک، سوراب کے 11 جبکہ واشک کے 9 لیویز اہلکار شامل ہیں۔حکام نے واضح کیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر رپورٹ نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں ملازمت سے برخاستگی بھی شامل ہوسکتی ہے۔حکام کے مطابق اضافی نفری کی تعیناتی کا مقصد سی پیک ونگ کی افرادی قوت میں اضافہ اور سی پیک سے متعلق منصوبوں، شاہراہوں اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو مزید مثر بنانا ہے۔تمام متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اپنے مقررہ یونٹ سے رابطہ کریں اور پانچ روز کے اندر اپنی آمد اور حاضری یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button