بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان21روز قبل اغوا ہونے والی حاملہ خاتون نومولود بچی سمیت بحفاظت بازیاب

2افراد گرفتار پولیس کی مشترکہ کارروائی، متاثرہ خاندان کا اطمینان

بلوچستان21روز قبل اغوا ہونے والی حاملہ خاتون نومولود بچی سمیت بحفاظت بازیاب
بلوچستان21روز قبل اغوا ہونے والی حاملہ خاتون نومولود بچی سمیت بحفاظت بازیاب

نصیرآباد(یو این اے)سی آئی اے نصیرآباد کے انچارج سینئر پولیس افسر سید حیدر علی شاہ نے ایس ایچ او بابا کوٹ علی نواز مگسی اور پولیس ٹیم کے ہمراہ ضلع جھل مگسی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 21 روز قبل اغوا ہونے والی جویو برادری سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کو نومولود بچی سمیت بحفاظت بازیاب کرا لیا، جبکہ کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مغوی خاتون نے مبینہ اغوا کاروں کی قید کے دوران ایک بچی کو جنم دیا تھا۔ پولیس کی بروقت اور مثر کارروائی کے نتیجے میں ماں اور نومولود بچی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق یہ کامیاب کارروائی ڈی آئی جی نصیرآباد اور ایس ایس پی نصیرآباد کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔ سی آئی اے اور بابا کوٹ پولیس نے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی اور مغویہ کو بازیاب کرا لیا۔واضح رہے کہ مغوی خاتون کی عدم بازیابی کے خلاف اس کے ورثا نے چند روز قبل ڈی آئی جی نصیرآباد کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا اور فوری بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔ کامیاب کارروائی کے بعد متاثرہ خاندان نے پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار مشتبہ افراد سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کے دیگر پہلوں کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button