بلوچستانتازہ ترین

قلات 7سالہ بچے کے قتل میں نامزد ملزم گرفتار

ایس ایس پی قلات کی ہدایت پر کارروائی، قتل کیس کی تفتیش جاری

قلات 7سالہ بچے کے قتل میں نامزد ملزم گرفتار
قلات 7سالہ بچے کے قتل میں نامزد ملزم گرفتار

خالق آباد منگچر(یو این اے )قلات پولیس نے خالق آباد میں 7 سالہ بچے کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ کی ہدایات پر ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او خالق آباد عبدالقادر لانگو کی نگرانی میں ایس ایچ او خالق آباد علی اصغر نیچاری، ایڈیشنل ایس ایچ او فیاض احمد اور اے ایس آئی میر خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کارروائی کی۔پولیس ترجمان کے مطابق 19 جولائی 2026 کو تھانہ خالق آباد کو اطلاع ملی تھی کہ کلی کورکی آدمزئی کے رہائشی 7 سالہ محمد معاویہ ولد علی احمد کو مبینہ طور پر اس کے چچا شیر احمد ولد محمد عثمان نے قتل کر دیا ہے۔واقعے کے بعد تھانہ خالق آباد میں مقدمہ نمبر 14/2026 بجرم دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کی گئی تھیں۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم شیر احمد سکنہ کورکی خالق آباد کو گرفتار کر لیا گیا، جسے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے پولیس کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے اور واقعے کے تمام پہلوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ نے کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button