بلوچستانتازہ ترین

موسی خیل،پرانی دشمنی جنازے پر فائرنگ،2 افراد شدید زخمی

فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، زخمی اسپتال منتقل، پولیس

موسی خیل،پرانی دشمنی جنازے پر فائرنگ،2 افراد شدید زخمی
موسی خیل،پرانی دشمنی جنازے پر فائرنگ،2 افراد شدید زخمی

موسی خیل(یو این اے)موسی خیل کی تحصیل درگ میں ملاں ایاز جعفر کی تدفین کے دوران پرانی دشمنی کا شاخسانہ بننے والے ایک افسوسناک واقعے میں نامعلوم افراد کی جانب سے جنازے پر اچانک فائرنگ کر دی گئی، جس کے نتیجے میں علاقے کے دو شہری شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس اور ذائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ دیرینہ ذاتی دشمنی کی بنا پر پیش آیا ہے، جس کے باعث جنازے کی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی اور پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے قریب واقع اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button