بلوچستانتازہ ترین

ژوب پولیس کی کارروائی

مختلف مقدمات میں نامزد ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری،ایس پی ژوب
گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری،ایس پی ژوب

ژوب(یو این اے )ایس پی ژوب سید عبدالصبور کی نگرانی میں ژوب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او پولیس تھانہ ژوب عبدالرشید، ایڈیشنل ایس ایچ او سہراب خان لوون، اے ایس آئی لعل محمد اور اے ایس آئی فضل الرحمن نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران مقدمہ نمبر 37/2026 بجرم دفعات 365، 109، 504، 34 تعزیرات پاکستان اور مقدمہ نمبر 60/2025 بجرم 381 میں نامزد ملزم آزاد خان ولد موسی خان قوم مندوخیل سکنہ ژوب کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس ژوب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں بلا تفریق جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button