
کوئٹہ(یو این اے)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل نے ایک وفد کے ہمراہ سیکریٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلوچستان محمد ہاشم غلزئی سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔ وفد میں پارٹی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری عصمت اللہ یاری، آرگنائزنگ سیکرٹری داد چنگیزی اور رکن مرکزی کونسل تورانی انکے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر سیکریٹری پی ایچ ای کے ہمراہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا مجیب الرحمن کاکڑ، چیف انجینئر رمضان اچکزئی، ڈائریکٹر واسا ظہیر، ایکسین ڈویلپمنٹ واسا وسیم، اور ایس ڈی او بروری قادر شاہوانی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ہزارہ ٹان اور پی بی 40 کے مختلف علاقوں کے پانی سے متعلق جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد نے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل کے 2019 تا 2024 تک کے تمام زیر التوا منصوبوں کی جلد تکمیل اور عوام کو درپیش پانی کے بحران کے مستقل حل پر زور دیا۔ اس موقع پر واسا کے ایکسیئن محمد وسیم نے سابق رکن اسمبلی قادر علی نائل کے مکمل شدہ، جاری اور زیر التوا منصوبوں جبکہ ایس ڈی او بروری قادر شاہوانی نے آب نوشی کی سپلائی سے متعلق شرکا کو بریفننگ دی۔ سیکریٹری پی ایچ ای اور متعلقہ افسران نے یقین دہانی کرائی کہ تمام نامکمل منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے، جاری اسکیموں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا، اور پیش رفت کا باقاعدہ جائزہ لینے کے لیے وفد کے ساتھ وقتا فوقتا پروگریس ریویو اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ وفد نے اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون اور مسلسل نگرانی کے ذریعے ہزارہ ٹان اور پی بی 40 کے عوام کو درپیش پانی کے دیرینہ مسائل کا جلد از جلد موثر حل ممکن بنایا جائے گا۔



