تازہ ترین

وڈھ بازار میں دکان پر دھماکہ

محمد رفیق براہمزئی کی دکان کو نشانہ بنایا گیا،پولیس

وڈھ بازار میں دکان پر دھماکہ
وڈھ بازار میں دکان پر دھماکہ

وڈھ(یو این اے)وڈھ بازار میں معروف شخصیت محمد رفیق براہمزئی کی دکان پر اچانک دھماکے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدید دھماکے کے باعث دکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم خوش قسمتی سے دکان کا مالک محمد رفیق براہمزئی بالکل محفوظ رہے ہیں۔واقعے کے فوری بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ابتدائی رپورٹس کے مطابق واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button