
قلات (یو این اے)ضلع قلات میں گڈان ہوٹل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے تربت جانے والی المنیرمسافر کوچ پر فائرنگ کر دی۔ حادثہ صبح تقریبا 11:00 بجے پیش آیا جب نامعلوم افراد نے اچانک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے اس واقعے کے نتیجے میں 25 سالہ خاتون شاندار گل زوجہ/دختر (سکنہ آواران)شدید زخمی ہو گئیں۔ واقعے کے فورا بعد زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے سول ہسپتال سوراب منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ انتظامیہ و سیکورٹی اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔



