بلوچستانتازہ ترین

نیشنل پارٹی نے بلوچستان میں طاقت کے استعمال کی حمایت سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا

بلوچستان مسئلے کا حل سیاسی مکالمہ، جمہوری عمل اور اصلاحات میں ہے، نیشنل پارٹی

غیر مصدقہ خبروں اور منفی پروپیگنڈے سے گریز کیا جائے، میڈیا سے نیشنل پارٹی کی اپیل
غیر مصدقہ خبروں اور منفی پروپیگنڈے سے گریز کیا جائے، میڈیا سے نیشنل پارٹی کی اپیل

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے بعض ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر پارٹی قیادت کی اسلام آباد میں ہونے والی سیاسی ملاقاتوں سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان میں طاقت کے استعمال (آپریشن) کی ہرگز حمایت نہیں کرتی۔جاری کردہ بیان میں ترجمان نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ نیشنل پارٹی بلوچستان میں جاری طاقت کے استعمال کی حامی ہے، جس کی پارٹی سخت الفاظ میں تردید کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں صاحبِ اقتدار جماعت کی قیادت سے ملاقات کے دوران نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت نے دوٹوک مقف اختیار کیا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی نوعیت کا ہے اور اس کا حل صرف سیاسی مکالمے، جمہوری عمل، اصلاحات اور مثبت اقدامات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنے اور صوبے میں پائیدار امن و استحکام قائم کرنے کے لیے سیاسی عمل کو فروغ دینا ناگزیر ہے، جبکہ طاقت کے استعمال سے مسائل مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔نیشنل پارٹی کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ اور صحافتی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور منفی پروپیگنڈے سے اجتناب کریں، ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کریں اور حقائق کی مکمل تصدیق کے بعد ہی خبریں نشر یا شائع کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button