بلوچستانتازہ ترین

ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر کوئٹہ میں بالانہ مارکی سیل

رجسٹریشن اور ٹیکس ادائیگی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

رجسٹریشن اور ٹیکس ادائیگی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ
رجسٹریشن اور ٹیکس ادائیگی میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ

کوئٹہ (یو این اے)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن، وزیر خزانہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی کی رہنمائی اور چیئرمین بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) کی ہدایات پر ٹیکس قوانین پر مثر عملدرآمد کے لیے بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی انفورسمنٹ مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔اسی سلسلے میں کوئٹہ کی بالانہ مارکی کو بلوچستان سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2015 کی خلاف ورزی، لازمی رجسٹریشن نہ کروانے اور ٹیکس قوانین کے تحت مقررہ ذمہ داریوں کی عدم تعمیل پر سیل کر دیا گیا۔بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے مطابق تمام سروس فراہم کنندگان کے لیے بی آر اے کے ساتھ رجسٹریشن، بروقت ٹیکس ریٹرن جمع کرانا، واجب الادا ٹیکس کی ادائیگی، درست سیلز رپورٹنگ اور دیگر قانونی تقاضوں کی پابندی لازمی ہے۔اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ ان ذمہ داریوں سے غفلت برتنے والے اداروں کے خلاف قانون کے مطابق مارکی یا ادارہ سیل کرنے، بینک اکانٹس منسلک کرنے، جرمانے عائد کرنے اور دیگر قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔بی آر اے نے تمام کاروباری اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت رجسٹریشن کرائیں، ٹیکس قوانین کی مکمل پاسداری کریں اور شفاف کاروباری طریقہ کار اپنائیں تاکہ قانونی کارروائی سے بچنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ترقی اور صوبائی محصولات میں اضافے میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button