تازہ ترینپاکستان

ون ویلنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والا سوشل میڈیا اسٹار اے بی بٹ گرفتار

لاہور ٹریفک پولیس کی کارروائی، ڈیفنس بلیوارڈ سے ون ویلنگ کرتے ہوئے دھر لیا گیا

ون ویلنگ اور اوور اسپیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی ٹی او
ون ویلنگ اور اوور اسپیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی ٹی او

لاہور (یو این اے) لاہور ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ون ویلنگ کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے معروف سوشل میڈیا اسٹار اے بی بٹ کو ون ویلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق ملزم کو ڈیفنس بلیوارڈ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اے بی بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ون ویلنگ اور ہلڑ بازی کی سیکڑوں ویڈیوز اپ لوڈ کر رکھی تھیں، جن کا ریکارڈ اور دیگر متعلقہ ڈیٹا بھی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سی ٹی او لاہور نے کہا کہ شہر میں ون ویلنگ، تیز رفتاری اور اوور اسپیڈنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button