بلوچستانتازہ ترین

مستونگ میں جھڑپوں کی زد میں عام شہری، دو افراد جاں بحق، 11 زخمی

چار بچوں سمیت متعدد شہری زخمی، تشویشناک زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کر دیا گیا

کھڈکوچہ جھڑپوں کے بعد رئیسانی میموریل ہسپتال میں ایمرجنسی، سکیورٹی سخت
کھڈکوچہ جھڑپوں کے بعد رئیسانی میموریل ہسپتال میں ایمرجنسی، سکیورٹی سخت

مستونگ(یو این اے )مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران دو افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں چار بچے، مزدور اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کھڈکوچہ کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کی اطلاعات کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button