بلوچستانتازہ ترین

زیارت دھرنے کے تمام مطالبات منظور کر لیے سیاسی جماعتوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں، نور محمد دمڑ

جوڈیشل کمیشن لیویز کی بحالی دھرنا اب سیاسی رخ اختیار کر چکا ہے، صوبائی وزیر

زیارت دھرنے کے تمام مطالبات منظور کر لیے سیاسی جماعتوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں، نور محمد دمڑ
زیارت دھرنے کے تمام مطالبات منظور کر لیے سیاسی جماعتوں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(یو این اے )زیارت سے منتخب صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ مانگی ڈیم واقعے میں شہید ہونے والے اہلکار میرے بازو اور میرے عزیز تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے اہلکار اصل میں لیویز فورس سے تعلق رکھتے تھے جنہیں بعد میں پولیس میں ضم کیا گیا تھا۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نور محمد دمڑ نے کہا کہ حکومت نے دھرنے کے شرکا سے متعدد ادوار کے مذاکرات کیے، جن کے اختیارات براہِ راست متاثرین اور شہدا کے لواحقین کے پاس تھے، اور حکومت و متاثرہ خاندانوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے تھے۔ ان کے بقول لواحقین کے تمام مطالبات منظور کر لیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مذاکراتی عمل میں شہدا کے لواحقین اور متاثرین کو شامل نہیں کیا جا رہا بلکہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے بات چیت ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہو رہے۔ انہوں نے لواحقین سے اپیل کی کہ وہ شرعی اور قبائلی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہدا کی تدفین کریں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دھرنے کے بعض مطالبات کی تکمیل کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنا ناگزیر ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیویز فورس کی بحالی کے لیے قانون سازی ضروری ہوگی جبکہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے کو بھی تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔نور محمد دمڑ نے مزید کہا کہ دھرنا اب سیاسی رخ اختیار کر چکا ہے اور اس میں بارڈر ٹریڈ جیسے سیاسی معاملات بھی زیر بحث لائے جا رہے ہیں، جس سے مذاکراتی عمل متاثر ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button