
خضدار (یو این اے )خضدار کے علاقے وڈھ بازار کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار ہیڈ محرر سب تحصیل آڑینجی منظور احمد حلمزئی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے وڈھ بازار کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ہیڈ محرر منظور احمد حلمزئی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شہید اہلکار کی میت کو سول اسپتال وڈھ منتقل کیا گیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ کارروائی بھی جاری ہے۔ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔



