بلوچستانتازہ ترینپاکستان

خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ہیڈ محرر جاں بحق

ہیڈ محرر منظور احمد حلمزئی قاتلانہ حملے میں شہید، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ہیڈ محرر جاں بحق
خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، ہیڈ محرر جاں بحق 

خضدار (یو این اے )خضدار کے علاقے وڈھ بازار کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار ہیڈ محرر سب تحصیل آڑینجی منظور احمد حلمزئی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے وڈھ بازار کے قریب ایک گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ہیڈ محرر منظور احمد حلمزئی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔واقعے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شہید اہلکار کی میت کو سول اسپتال وڈھ منتقل کیا گیا، جہاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ کارروائی بھی جاری ہے۔ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مختلف پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button