بلوچستانتازہ ترین

جیونی کے تمام راستے فوری کھولے جائیں،نیشنل پارٹی

شہریوں کو اجتماعی سزا دینا ناقابل قبول ہے:مرکزی ترجمان

جیونی کے تمام راستے فوری کھولے جائیں،نیشنل پارٹی
جیونی کے تمام راستے فوری کھولے جائیں،نیشنل پارٹی

کوئٹہ(یو این اے )نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ جیونی کے علاقے پانوان میں کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر ہونے والے دھماکے کے بعد پورے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کی بندش نے عام شہریوں کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حکومت امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے، تاہم ایسے اقدامات جن کے نتیجے میں شہری اجتماعی سزا کا شکار ہوں، کسی بھی صورت مناسب نہیں۔ترجمان نے کہا کہ راستوں کی مسلسل بندش کے باعث جیونی اور اس کے گردونواح میں اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، جبکہ فراہمی آب بھی متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریض، بزرگ، خواتین، بچے، مزدور، طلبہ اور روزگار سے وابستہ افراد شدید مشکلات اور اذیت کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح مفلوج ہو گئے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امن و امان کی بحالی کے لیے مثر اقدامات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، تاہم اس کی آڑ میں پوری آبادی کو محصور کر دینا اور بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کرنا انصاف، انسانی حقوق اور آئینی ذمہ داریوں کے منافی ہے۔ ایسے اقدامات عوام میں بے چینی اور اضطراب کو جنم دیتے ہیں، جو مسائل کا حل نہیں۔نیشنل پارٹی نے حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ جیونی کے تمام داخلی و خارجی راستے فوری طور پر کھولے جائیں، پانی، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، شہریوں کو درپیش غیر ضروری مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے اور امن و امان کی بحالی کے لیے ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے عام شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر نہ ہوں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button