بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی

برقرار، سبی 46 اور تربت 45 ڈگری کے ساتھ گرم ترین شہر

کوئٹہ میں 37، نوکنڈی میں 44 ڈگری ریکارڈ، محکمہ موسمیات نے خشک موسم کی پیشگوئی کر دی
کوئٹہ میں 37، نوکنڈی میں 44 ڈگری ریکارڈ، محکمہ موسمیات نے خشک موسم کی پیشگوئی کر دی 

کوئٹہ(یو این اے )محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ ساحلی علاقوں میں نسبتا معتدل موسم ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37، قلات 33، زیارت 25، ژوب 36، چمن 38، نوکنڈی 44، تربت 45 اور سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو صوبے کا سب سے زیادہ درجہ حرارت رہا۔ساحلی علاقوں میں گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 جبکہ جیوانی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button