
کوئٹہ(یو این اے )محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ ساحلی علاقوں میں نسبتا معتدل موسم ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37، قلات 33، زیارت 25، ژوب 36، چمن 38، نوکنڈی 44، تربت 45 اور سبی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو صوبے کا سب سے زیادہ درجہ حرارت رہا۔ساحلی علاقوں میں گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 جبکہ جیوانی میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔



