بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان کے ہر شہری کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اغوا کیے گئے تمام افراد بحفاظت بازیاب

صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی:معاون برائے داخلہ

بلوچستان کے ہر شہری کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اغوا کیے گئے تمام افراد بحفاظت بازیاب
بلوچستان کے ہر شہری کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اغوا کیے گئے تمام افراد بحفاظت بازیاب

کوئٹہ (یو این اے )معاون برائے محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ ہنہ اوڑک کے علاقے کلی ببری سے اغوا کیے گئے تمام افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔اپنے بیان میں بابر یوسفزئی نے کہا کہ الحمدللہ تمام افراد خیر و عافیت کے ساتھ محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کے تعاون اور سیکیورٹی فورسز کے عزم کے ساتھ مل کر ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button