
: کوئٹہ(یو این اے )غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہنہ اوڑک کے علاقے کلی ببری سے اغوا کیے گئے 10 افراد کو مسلح افراد نے رہا کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مغویوں کی رہائی کے لیے گزشتہ روز علاقے کے بزرگوں اور معتبرین پر مشتمل ایک وفد پہاڑی علاقے میں مسلح افراد سے مذاکرات کے لیے گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مغرب کے وقت مغویوں کو رہا کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مغویوں کو رہا کرنے والے مسلح افراد نے خود کو ٹی ٹی پی سے وابستہ بتایا، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع یا سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔سرکاری حکام کی جانب سے بھی مغویوں کی رہائی اور واقعے کی تفصیلات سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔



