بلوچستانتازہ ترینپاکستان

ہنہ اوڑک کلی ببری سے اغوا کیے گئے 10 افراد رہاکردیا

بزرگوں کے جرگے کے بعد مغویوں کی رہائی، مسلح افراد نے خود کو ٹی ٹی پی سے منسلک بتایا،معتبرین

ہنہ اوڑک کلی ببری سے اغوا کیے گئے 10 افراد رہاکردیا
ہنہ اوڑک کلی ببری سے اغوا کیے گئے 10 افراد رہاکردیا

: کوئٹہ(یو این اے )غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہنہ اوڑک کے علاقے کلی ببری سے اغوا کیے گئے 10 افراد کو مسلح افراد نے رہا کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مغویوں کی رہائی کے لیے گزشتہ روز علاقے کے بزرگوں اور معتبرین پر مشتمل ایک وفد پہاڑی علاقے میں مسلح افراد سے مذاکرات کے لیے گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مغرب کے وقت مغویوں کو رہا کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مغویوں کو رہا کرنے والے مسلح افراد نے خود کو ٹی ٹی پی سے وابستہ بتایا، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع یا سرکاری سطح پر تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔سرکاری حکام کی جانب سے بھی مغویوں کی رہائی اور واقعے کی تفصیلات سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button