
کوئٹہ (یو این اے )کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ پر جاری احتجاج کے باعث شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کا دبا بڑھ گیا ہے، جبکہ ٹریفک پولیس متبادل راستوں پر گاڑیوں کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات میں مصروف ہے۔ایس ایس پی ٹریفک محمد بلوچ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنائی جائے۔ اس دوران ٹریفک اہلکار مختلف اہم شاہراہوں پر تعینات رہ کر شہریوں کی رہنمائی کرتے رہے۔ایس ایس پی ٹریفک محمد بلوچ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ٹریفک پولیس کی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور ممکنہ حد تک متبادل راستے استعمال کریں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری ڈبل پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور غیر قانونی پارکنگ سے اجتناب کریں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر رات کے اوقات میں سمنگلی روڈ اور سبزل روڈ کو ہیوی ٹریفک کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ شہر میں ٹریفک کے دبا کو مثر انداز میں کم کیا جا سکے۔ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران شہریوں کو کم سے کم مشکلات پیش آئیں، اس مقصد کے لیے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔



