بلوچستانتازہ ترین

ہنہ اوڑک میں دہشت گردی قابل مذمت، نیشنل پارٹی کی شدید تشویش

امن و امان برقرار رکھنے میں حکومتی ناکامی واضح، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے، نیشنل پارٹی

ہنہ اوڑک میں دہشت گردی قابل مذمت، نیشنل پارٹی کی شدید تشویش
ہنہ اوڑک میں دہشت گردی قابل مذمت، نیشنل پارٹی کی شدید تشویش

کوئٹہ(یو این اے )نیشنل پارٹی نے اپنے مرکزی بیان میں ہنہ اوڑک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل پیش آنے والے سانحات صوبائی حکومت کی امن و امان برقرار رکھنے میں ناکامی کا واضح ثبوت ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کی اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ پارٹی کے مطابق حکومت کی غیر سنجیدگی، ناقص حکمت عملی اور مجرمانہ غفلت کے باعث ایسے افسوسناک واقعات رونما ہو رہے ہیں، جبکہ بروقت اور مثر اقدامات سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکتا تھا۔نیشنل پارٹی نے کہا کہ عوام کو محض بیانات اور دعوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہنہ اوڑک کے عوام کا جاری احتجاجی دھرنا ان کے جائز غم و غصے کی عکاسی کرتا ہے، کیونکہ مقامی آبادی اس سے قبل بھی اپنے خدشات اور تحفظات سے متعلق حکام کو آگاہ کر چکی تھی، تاہم ان کی بات نہ سنی گئی اور نہ ہی مثر اقدامات کیے گئے۔بیان میں نیشنل پارٹی نے ہنہ اوڑک کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ احتجاجی دھرنے کے شرکا کے خدشات اور مطالبات کو فوری طور پر دور کیا جائے اور علاقے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مثر اور عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button