بلوچستانتازہ ترین

نوشکی، مسلح افراد نے 2فیول ٹینکروں کو آگ لگا دی

نوشکی کے ملحقہ علاقوں میں سیکیورٹی سخت، مین شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بندکردیا

نوشکی، مسلح افراد نے 2فیول ٹینکروں کو آگ لگا دی
نوشکی، مسلح افراد نے 2فیول ٹینکروں کو آگ لگا دی

نوشکی(یو این اے )ضلع نوشکی کے علاقے گلنگور کوٹھاری کے قریب قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے دو بوزر (فیول ٹینکر)گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں جل کر مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گلنگور، کیشنگی اور نوشکی کے مختلف مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر آنے اور جانے والی گاڑیوں کی نقل و حرکت عارضی طور پر روک دی، جبکہ مین شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ اور نگرانی کا عمل جاری ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں تاکہ ملوث عناصر کا سراغ لگایا جا سکے۔انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، روانگی سے قبل متعلقہ حکام یا قابل اعتماد ذرائع سے راستوں کی تازہ صورتحال معلوم کریں اور سیکیورٹی اہلکاروں کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔ حکام کے مطابق ٹریفک کی بحالی اور صورتحال سے متعلق مزید پیش رفت سے عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button