
زیارت (یو این اے )ڈپٹی کمشنر زیارت نے ضلع کے متعدد سیاسی رہنماں کے خلاف جاری کیا گیا تھری ایم پی او (3-MPO) کا حکم واپس لے لیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈپٹی کمشنر زیارت کی جانب سے جمعیت علما اسلام بلوچستان کے ترجمان حاجی دلاور خان کاکڑ سمیت دیگر سیاسی رہنماں کے خلاف تھری ایم پی او کے تحت احکامات جاری کیے گئے تھے، جس پر مختلف سیاسی جماعتوں اور عوامی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔سیاسی و عوامی احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ آرڈر واپس لے لیا، جسے سیاسی حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



