بلوچستانتازہ ترین

سبی، لہڑی اور بختیارآباد میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال، بجلی کا نظام درہم برہم

دریائے ناڑی اور دریائے لہڑی میں بلند سیلابی ریلے، نشیبی علاقے زیر آب، متعدد سرکاری املاک کو نقصان

سبی، لہڑی اور بختیارآباد میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال، بجلی کا نظام درہم برہم
سبی، لہڑی اور بختیارآباد میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال، بجلی کا نظام درہم برہم

سبی(یو این اے )سبی، لہڑی اور بختیارآباد میں طوفانی بارشوں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہوئے۔ واپڈا حکام کے مطابق بختیارآباد اور لہڑی کے درمیان 33 ہزار کے وی بجلی کی تاریں گرنے سے بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا، جبکہ تقریبا دو درجن بجلی کے پول گرنے کے باعث لہڑی اور گردونواح میں گزشتہ 15 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔طوفانی ہواں کے باعث اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد کے دفتر کی دیوار گر گئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسی طرح بختیارآباد کے فوڈ گودام کا ایک حصہ بھی منہدم ہو گیا۔پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث دریائے ناڑی اور دریائے لہڑی میں سیلابی ریلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، جس سے متعدد نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق دریائے ناڑی میں 32 ہزار کیوسک جبکہ دریائے لہڑی میں 47 ہزار 616 کیوسک پانی کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق سیلابی پانی نشیبی علاقوں میں داخل ہونے سے خشک سالی کا خاتمہ ہوا ہے، تاہم انتظامیہ نے شہریوں کو دریاں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button