


تہران (یو این اے) ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے قائم مقام کمانڈر احمد وحیدی امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر منظرِ عام پر آ گئے۔ وہ تہران میں سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئے۔ احمد وحیدی کی اس عوامی موجودگی کو حالیہ جنگی صورتحال کے بعد ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، تاہم اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے کوئی گفتگو نہیں کی۔