بلوچستانتازہ ترینپاکستان

محمود خان اچکزئی سے بیرسٹر گوہر علی خان کی ملاقات، کشمیر کی سیاسی صورتحال اور عوامی احتجاج پر تبادلہ خیال

کشمیر کے عوامی مسائل کا حل جمہوری اور آئینی طریقے سے نکالا جانا چاہیے، ملاقات میں اتفاق

 چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کشمیر کے چیف آرگنائزر چوہدری حمید نے ملاقات کی
چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کشمیر کے چیف آرگنائزر چوہدری حمید نے ملاقات کی

اسلام آباد، کوئٹہ(یو این اے )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کشمیر کے چیف آرگنائزر چوہدری حمید نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں جاری عوامی احتجاج، اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیاسی، سماجی اور انسانی صورتحال سمیت آئندہ انتخابی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماں نے خطے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل اور سیاسی معاملات پر مختلف پہلوں پر گفتگو کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button