
اسلام آباد، کوئٹہ(یو این اے )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور پاکستان تحریک انصاف کشمیر کے چیف آرگنائزر چوہدری حمید نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران آزاد کشمیر میں جاری عوامی احتجاج، اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیاسی، سماجی اور انسانی صورتحال سمیت آئندہ انتخابی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماں نے خطے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی مسائل کے حل اور سیاسی معاملات پر مختلف پہلوں پر گفتگو کی۔



