بلوچستانتازہ ترین

وڈھ بازار دوسرے روز بھی مکمل بند، اشیائے ضروریہ کی قلت سے شہری مشکلات کا شکار

بازار فوری کھولا جائے اور بنیادی اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عوام کا مطالبہ

وڈھ بازار دوسرے روز بھی مکمل بند، اشیائے ضروریہ کی قلت سے شہری مشکلات کا شکار
وڈھ بازار دوسرے روز بھی مکمل بند، اشیائے ضروریہ کی قلت سے شہری مشکلات کا شکار

خضدار(یو این اے )خضدار کے علاقے وڈھ میں بازار مسلسل دوسرے روز بھی مکمل طور پر بند رہا، جس کے باعث شہر اور گردونواح میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں، جبکہ اشیائے ضروریہ کی قلت کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق بازار کی بندش سے آٹا، چاول، چینی، گھی، دودھ، سبزیاں، پیٹرول اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہونے سے مزدور طبقہ بھی روزگار سے محروم ہو گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے مریض، طلبہ، خواتین اور بزرگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اگر حالات مزید برقرار رہے تو وڈھ میں انسانی اور معاشی بحران سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔عوام نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وڈھ بازار فوری طور پر کھلوایا جائے، اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں تاکہ معمولاتِ زندگی جلد بحال ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button