بلوچستانتازہ ترین

اسلام امن، اتحاد اور قومی یکجہتی کا درس دیتا ہے، مولانا محمد خان شیرانی

اتحاد، دیانت داری اور انصاف اپنانے والی قومیں ہی ترقی اور استحکام حاصل کرتی ہیں، مولانا محمد خان شیرانی

اسلام امن، اتحاد اور قومی یکجہتی کا درس دیتا ہے، مولانا محمد خان شیرانی
اسلام امن، اتحاد اور قومی یکجہتی کا درس دیتا ہے، مولانا محمد خان شیرانی

شیرانی(یو این اے )جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ اسلام امن، اخوت، اتحاد اور قومی یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ ایک مضبوط اور باوقار معاشرے کی بنیاد سچائی، انصاف، باہمی احترام اور بھائی چارے پر استوار ہوتی ہے، جبکہ جھوٹ، نفرت اور انتشار قوموں کو کمزور کر دیتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلعی ہیڈکوارٹر شیرانی کے ٹان ستنو راغہ میں واقع ماڈل ہائی اسکول میں قوم حسن خیل شیرانی کے ایک اہم قومی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میں علاقے کے عمائدین، معتبرین، علما کرام، مشران اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مولانا محمد خان شیرانی نے اپنے خطاب میں قومی اتحاد، باہمی ہم آہنگی اور اجتماعی امن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سچائی کو اپنی زندگی کا شعار بنایا جائے، ہمیشہ حق کا ساتھ دیا جائے اور سچے لوگوں کی رفاقت اختیار کی جائے، کیونکہ اللہ تعالی نے جھوٹ اور باطل کو ناپسند فرمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو قومیں اتحاد، دیانت داری اور انصاف کو اپناتی ہیں، وہ ترقی اور استحکام کی منزلیں طے کرتی ہیں۔اجتماع کے شرکا نے مولانا محمد خان شیرانی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی عوامی، قومی اور دینی خدمات کو سراہا۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اتحاد و اتفاق کے فروغ، قومی مفادات کے تحفظ اور علاقے کی ترقی کے لیے ان کی قیادت میں ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا محمد خان شیرانی کی ہر جائز ہدایت پر لبیک کہتے ہوئے ہر قسم کی قربانی اور تعاون کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔اجتماع کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، امن، خوشحالی، اتحاد اور بلوچستان بالخصوص ضلع شیرانی کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button