انٹرٹینمنٹتازہ ترین
فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں بڑے اعزاز سے نواز دیا گیا، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
خواتین کے احترام کی آواز بننے اور ذمہ دارانہ میڈیا کے فروغ پر ملا انعام، شادی کے بعد شوہر اعجاز خان کے ہمراہ خبروں میں ان

پاکستانی اداکارہ فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ فضا علی ان دنوں انٹرنیٹ اور خبروں میں بہت زیادہ چھائی ہوئی ہیں، خاص طور پر جب سے انہوں نے برطانیہ کے ایک بزنس مین اعجاز خان سے شادی کی ہے۔ یہ نیا شادی شدہ جوڑا اکثر سوشل میڈیا پر ہنسی مذاق اور تفریح سے بھرپور چھوٹی ویڈیوز بناتا رہتا ہے، جن میں کبھی وہ باغوں میں قلابازیاں کھاتے ہیں تو کبھی فضا علی اپنے شوہر کی پیٹھ پر سوار نظر آتی ہیں۔ اب فضا علی کو برطانیہ کی پارلیمنٹ میں ایک بڑا اعزاز اور انعام دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز خواتین کے احترام کی آواز بننے اور ذمہ دارانہ میڈیا کو فروغ دینے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔



