بلوچستانتازہ ترین

زیارت، مانگی ڈیم پمپ اسٹیشن پر فرائض میں غفلت، اے ایس آئی سمیت 11 پولیس اہلکار معطل

ایس پی زیارت نے تمام اہلکاروں کو لائن حاضر کرنے اور محکمانہ کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیدیا

 ڈیوٹی کے دوران غفلت اور لاپرواہی برتنے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی
ڈیوٹی کے دوران غفلت اور لاپرواہی برتنے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی

زیارت:(یو این اے ) مانگی ڈیم فیز تھری پمپ اسٹیشن پر تعینات 11 پولیس اہلکار معطل، لائن حاضر۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس پی ضلع زیارت نے مانگی ڈیم فیز تھری پمپ اسٹیشن پر سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دینے والے ایک اے ایس آئی سمیت 11 پولیس اہلکاروں کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کرتے ہوئے پولیس لائن زیارت رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ دفتری حکم نامے کے مطابق متعلقہ اہلکاروں کی جانب سے ڈیوٹی کے دوران غفلت اور لاپرواہی برتنے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تمام اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرکے پولیس لائن زیارت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ معطل اہلکار دورانِ معطلی پولیس لائن زیارت میں حاضر رہیں گے، جبکہ ان کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی جاری رہے گی۔ ایس پی زیارت کی جانب سے جاری یہ احکامات 30 جون 2026 کو نافذ کیے گئے، جن کی نقول متعلقہ پولیس حکام کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button