بلوچستانتازہ ترینپاکستان

بلوچستان ایف سی نے ا نسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 140 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے، سرحدی علاقوں میں کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

 گرفتار افراد اور ضبط شدہ گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے
گرفتار افراد اور ضبط شدہ گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے

نوکنڈی(یو این اے )ایف سی بلوچستان ساوتھ تفتان رائفلز نوکنڈی نے مختلف مقامات پر قائم ناکہ بندیوں کے دوران بروقت اور مثر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ انسانی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 140 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد اور ضبط شدہ گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ ایک سنگین جرم ہے، جس کی روک تھام کے لیے سیکیورٹی ادارے ہر وقت متحرک ہیں۔ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں غیر قانونی آمدورفت، انسانی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ ایف سی بلوچستان ساوتھ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ملکی سرحدوں کے تحفظ، قانون کی بالادستی، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button