تازہ تریندنیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

قونصلر رسائی معاہدے 2008 کے تحت دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کو فہرستوں کی حوالگی

ہائی کمشنرز کے ذریعے تفصیلات فراہم کر دی گئیں
ہائی کمشنرز کے ذریعے تفصیلات فراہم کر دی گئیں

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو 715 قیدیوں پر مشتمل فہرست تیار کرکے دے دی جن میں 409 سویلین اور 306 مچھیرے شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نئی دہلی میں پاکستانی مشن کے سربراہ سعد وڑائچ نے فہرست بھارتی حکومت کو دی جب کہ پاکستان میں بھارتی مشن کی سربراہ گیتیکاشیرواستو نے قیدیوں کی فہرست پاکستانی حکام کے حوالے کی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی معاہدے 2008 کے تحت قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button