بلوچستانتازہ ترین

بلوچستان میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر مسلح حملہ، دو روڈ رولر مشینیں نذرِ آتش کردیا

دکی تا چمالنگ 105 کلومیٹر سڑک منصوبے کو نقصان پہنچانے کی کوشش، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

بلوچستان میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر مسلح حملہ، دو روڈ رولر مشینیں نذرِ آتش
بلوچستان میں تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر مسلح حملہ، دو روڈ رولر مشینیں نذرِ آتش

دکی(یو این اے ) بلوچستان کے ضلع دکی میں نامعلوم مسلح افراد نے دکی شہر کراس کے قریب واقع بجلی کے گریڈ اسٹیشن کے نزدیک ایک تعمیراتی کمپنی کی مشینری پر حملہ کر کے دو روڈ رولر مشینوں کو آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں دونوں بھاری مشینیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں، جس سے کمپنی کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ دکی شہر سے تقریبا 15 کلومیٹر جنوب کی جانب کوہلو روڈ پر پیش آیا، جہاں ایک نجی تعمیراتی کمپنی دکی سے چمالنگ تک 105 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ حملہ آور اچانک موقع پر پہنچے، مشینری کو نذرِ آتش کیا اور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ غڑواس پولیس اسٹیشن سے تقریبا تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی، شواہد اکٹھے کیے اور علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔ واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ تاحال کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی یو این اے کے مطابق متاثرہ تعمیراتی کمپنی دکی سے چمالنگ تک 105 کلومیٹر سڑک کی تعمیر میں مصروف ہے، جو علاقے میں آمدورفت، تجارتی سرگرمیوں اور معدنی وسائل کی نقل و حمل کے لیے ایک اہم منصوبہ تصور کیا جا رہا ہے۔ حملے کے باعث منصوبے کے بعض تعمیراتی کام عارضی طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم کمپنی اور متعلقہ حکام کی جانب سے نقصان کا مکمل تخمینہ ابھی جاری نہیں کیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم سرکاری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حملہ آوروں کی گرفتاری اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button