بلوچستانتازہ ترین

یکم سے 4 جولائی کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں بارش کا امکان، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت ،محکمہ موسمیات

یکم سے 4 جولائی کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی
یکم سے 4 جولائی کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

کوئٹہ(یو این اے )محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ یکم جولائی سے 4 جولائی کے دوران بلوچستان کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس موسمیاتی تبدیلی کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آنے کی توقع ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ عوام کو ممکنہ پریشانی سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button