تازہ تریندنیا

پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت، تفتان ریلوے اسٹیشن لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار

ریل کے ذریعے تجارتی سامان کی نقل و حمل آسان اور اخراجات کم ہوں گے، دوطرفہ تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت، تفتان ریلوے اسٹیشن لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار
پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت، تفتان ریلوے اسٹیشن لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار

تفتان(یو این اے )پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت بڑھانے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے تفتان بارڈر ریلوے اسٹیشن کو درآمد و برآمد کیلیے لینڈ کسٹمز اسٹیشن قرار دے دیا۔اس اقدام سے ریل کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سامان کی نقل و حمل آسان، اخراجات کم اور قانونی تجارت میں اضافہ متوقع ہے۔ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق تفتان اسٹیشن پر لوڈنگ، ان لوڈنگ، کسٹمز کلیئرنس اور درآمد و برآمد کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button