بلوچستانتازہ ترین

کوئٹہ سے اے ایس ایف انسپکٹر دوست سمیت مبینہ طور پر اغوا

والد کی مدعیت میں مقدمہ درج، بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری

کوئٹہ سے اے ایس ایف انسپکٹر دوست سمیت مبینہ طور پر اغوا
کوئٹہ سے اے ایس ایف انسپکٹر دوست سمیت مبینہ طور پر اغوا

کوئٹہ(یو این اے )ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ایک انسپکٹر سمیت دو افراد کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مغوی انسپکٹر کی شناخت زبیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو اے ایس ایف میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات تھے اور چھٹی پر اپنے گھر کوئٹہ آئے ہوئے تھے۔ پولیس حکام کے مطابق زبیر احمد دو روز قبل اپنے ایک دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر سے نکلے تھے، جس کے بعد دونوں لاپتا ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں افراد کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا ہے۔واقعے کے بعد مغوی انسپکٹر کے والد کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مغویوں کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن اور دیگر قانونی کارروائیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں ذمہ دار عناصر تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button