تازہ ترین

حضرت امام حسین کی قربانی انسانیت کے لیے عظیم مثال ہے، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو

بلوچستان بھر میں جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، وزیر داخلہ بلوچستان

حضرت امام حسین کی قربانی انسانیت کے لیے عظیم مثال ہے، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو
حضرت امام حسین کی قربانی انسانیت کے لیے عظیم مثال ہے، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو

کوئٹہ(یو این اے )وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت امام حسین کی قربانی انسانیت کے لیے عظیم مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ عاشور اتحاد، اخوت، برداشت اور باہمی احترام کے فروغ کا دن ہے اور محرم الحرام ہمیں صبر، ایثار، برداشت اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے تمام مکاتبِ فکر سے اپیل کی ہے کہ وہ آپس میں بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا کہ بلوچستان بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور جلوسوں و مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جلوسوں کے دوران سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button