تازہ ترین

حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی حق، صداقت، صبر اور استقامت کی علامت ہے، وزیر اعلی بلوچستان

حکومت نے عزاداروں کے تحفظ اور جلوسوں کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں،میر سرفراز بگٹی

 حکومت نے عزاداروں کے تحفظ اور جلوسوں کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں،میر سرفراز بگٹی
حکومت نے عزاداروں کے تحفظ اور جلوسوں کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(یو این اے )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 10 محرم الحرام یومِ عاشور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کربلا حق، صداقت، صبر اور استقامت کی لازوال علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ عاشور ہمیں ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور انصاف کے قیام کا درس دیتا ہے۔ 10 محرم الحرام ہمیں اتحاد، اخوت، برداشت اور ایثار کے جذبے کو فروغ دینے کی تلقین کرتا ہے، اس لیے ہمیں اپنے کردار اور اجتماعی زندگی میں حسینی اصولوں کو اپنانا ہوگا۔ میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان نے یومِ عاشور کے موقع پر امن و امان کے قیام، عزاداروں کے تحفظ اور جلوسوں و مجالس کے پرامن انعقاد کے لیے جامع اور مثر انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ علمائے کرام، امن کمیٹیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے تعاون سے صوبے بھر میں محرم الحرام کے دوران مثالی ہم آہنگی قائم ہے اور یہ اتحاد انتہائی قابلِ تحسین ہے۔ وزیر اعلی نے اپیل کی کہ آئیں یومِ عاشور کے موقع پر حضرت امام حسین کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے امن، بھائی چارے، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button