تازہ ترین

خانوزئی کے علاقے پینکی میں موٹر سائیکل پر بارودی مواد کا دھماکہ، تین افراد شدید زخمی

مائننگ کے کام پر جانے والے افراد کی موٹر سائیکل میں اچانک دھماکہ ہوا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا

خانوزئی کے علاقے پینکی میں موٹر سائیکل پر بارودی مواد کا دھماکہ، تین افراد شدید زخمی
خانوزئی کے علاقے پینکی میں موٹر سائیکل پر بارودی مواد کا دھماکہ، تین افراد شدید زخمی

خانوزئی (یو این اے )خانوزئی کے علاقے پینکی کے قریب مائننگ کے کام پر جانے والے تین افراد کی موٹر سائیکل پر موجود بارودی مواد میں اچانک دھماکہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ظہور ولد عبدالفیض، فیصل ولد طالب اور محمد افضل ولد طالب (قوم بارکزئی، ساکنان پینکی) شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں ظہور اور محمد افضل کے پاں کٹ گئے جبکہ فیصل بری طرح جھلس گیا۔ تینوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button