دنیا

بلوچستان میں دو ماہ قبل اغوا ہونے والے ترک شہر ی بازیاب، وطن واپس روانہ

اپریل میں چاغی کے نجی معدنی منصوبے سے اغوا ہونے والے ڈرلر کو مستونگ کے علاقے کردگاپ سے بازیاب کرایا گیا، حکام

 بازیابی کسی تاوان کی ادائیگی کے نتیجے میں عمل میں آئی یا اغوا کاروں نے انھیں بغیر کسی شرط کے چھوڑ د
بازیابی کسی تاوان کی ادائیگی کے نتیجے میں عمل میں آئی یا اغوا کاروں نے انھیں بغیر کسی شرط کے چھوڑ د

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان کے ضلع چاغی میں دو ماہ قبل اغوا کیے جانے والے ترکی کے ایک شہری کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اور وہ اپنے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ بلوچستان کے ایک سینیئر سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر: بی بی سی: کو بتایا کہ غیر ملکی شہری کو چند روز قبل ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ سے بازیاب کرایا گیا تھا، جہاں بعض اطلاعات کے مطابق اغوا کاروں نے اسے چھوڑ دیا تھا اور وہاں سے مقامی حکام نے اسے تحویل میں لے کر کوئٹہ منتقل کیا۔ اہلکار کے مطابق ترک شہری کو اپریل میں ضلع چاغی کے علاقے داریگوان میں ایک نجی معدنی منصوبے پر حملے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ اس حملے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ڈرلنگ سائٹ کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک ڈرلر سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے، جبکہ حملہ آوروں نے منصوبے کی مشینری کو بھی نقصان پہنچایا تھا اور صالح گل جمال نامی ترک ڈرلر کو اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ترک شہری کی بازیابی کسی تاوان کی ادائیگی کے نتیجے میں عمل میں آئی یا اغوا کاروں نے انھیں بغیر کسی شرط کے چھوڑ دیا۔ کوئٹہ میں پولیس حکام نے بازیاب ہونے والے شہری کا بیان ریکارڈ کیا ہے، جس کے مطابق اغوا کے بعد انھیں مختلف پہاڑی علاقوں میں رکھا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بازیابی کے وقت ترک شہری کی طبیعت تسلی بخش تھی، وہ پہلے ترکی میں ڈرلنگ کے شعبے سے وابستہ تھے تاہم بہتر معاوضے کی پیشکش پر پاکستان میں کام کرنے آئے تھے۔ سرکاری اہلکار کے مطابق بعد ازاں انھیں کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا، جہاں سے وہ اپنے وطن ترکی واپس روانہ ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button