تازہ ترین

قلات،مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی شاہراہ سے سرکاری ٹھیکیدار کو 3سیکیورٹی گارڈز سمیت اغوا کر لیا

شاہراہِ قلات پر پیش آنے والے واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس، مسلح ملزمان مغویوں کو اپنے ساتھ نامعلوم سمت لے گئے، ذرائع

قلات،مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی شاہراہ سے سرکاری ٹھیکیدار کو 3سیکیورٹی گارڈز سمیت اغوا کر لیا
قلات،مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی شاہراہ سے سرکاری ٹھیکیدار کو 3سیکیورٹی گارڈز سمیت اغوا کر لیا

قلات (یو این اے )قلات میں آج مسلح افراد نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر قلات کے مقام سے سرکاری ٹھیکیدار ثنا اللہ بہرانی کو ان کے تین سیکیورٹی گارڈز سمیت اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق، سرکاری ٹھیکیدار اپنے عملے اور سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ جا رہے تھے کہ شاہراہ پر مسلح افراد نے انہیں روک کر اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا اور تینوں محافظوں سمیت اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔ واقعے کے فوری بعد کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اور قلات کے اطراف کے علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے تاکہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کیے جا سکیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button