کراچی (یو این اے) پاکستان میں سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 400 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا کم ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے کا ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ کی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں مندی دیکھی گئی ہے اور 10 گرام سونا 9 ہزار 360 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 680 ہزار 985 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔ دوسری جانب، عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے، جہاں بین الاقوامی بازار میں فی اونس سونا 104 ڈالر کم ہو کر 4098 ڈالر پر بند ہوا، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر مرتب ہوئے ہیں۔




